نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے بیرون ملک دورہ میں توسیع، کل کویت کا مختصر دورہ کریں گے

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے بیرون ملک دورہ میں توسیع، کل کویت کا مختصر ...
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے بیرون ملک دورہ میں توسیع، کل کویت کا مختصر دورہ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے بیرون ملک دورہ میں توسیع ہو گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کل کویت کا مختصر دورہ کریں گے،نگران وزیراعظم کی کویت کے امیر سے ملاقات ہوگی،انوارالحق کاکڑ 10ارب ڈالر کے مختلف منصوبوں پر دستخط کریں گے،نگران وزیراعظم کویت سے واپس دبئی آئیں گے اور  عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 28میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ نگران وزیراعظم 3یا 4دسمبر کو ملک واپس آئیں گے،کوپ 28کانفرنس 30نومبر سے 12دسمبر تک جاری رہے گی۔