اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے پی ٹی آئی کے مظاہرین کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے باعث سینکڑوں کار کنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق مظاہرین ڈی چوک سے پیچھے ہٹ کر جناح ایو نیو کی طرف گئے لیکن وہاں پر بھی آپریشن کے بعد مظاہرین کو منتشر کردیا گیا جبکہ اس دوران تحریک انصاف کے ساڑھے چار سو کار کنان کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ سوشل میڈ یا پر یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہےکہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کر گرفتار کر لیا گیا ہے۔