اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اس وقت کہاں ہیں ۔۔؟ اس حوالے سے اہم انکشاف ہوا ہے ۔یہ کہا جا رہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی گاڑی ہری پور کے راستے خیبر پختونخوا کی حدود میں داخل ہوگئی ہے۔
"جیو نیوز " اور "جنگ " نےذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کے بعد بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور ڈی چوک ایریا سے فرار ہوئے تھے ، بشریٰ بی بی کی گاڑی پیر سوہاوہ کی جانب مڑ ی۔ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ بشریٰ بی بی پیر سوہاوہ سے ہری پور میں داخل ہونے کی کوشش کرے گی۔اس سے قبل بشریٰ بی بی کی گاڑی کا رخ کے پی ہاؤس کی جانب موڑا گیا تھا اور اسلام آباد پولیس کا سکواڈ بشریٰ بی بی کی گاڑی کے تعاقب میں تھا۔
ذرائع کے مطابق دونوں ڈی چوک ایریا سے ایک ہی گاڑی میں فرار ہوئے، بشریٰ بی بی اور علی امین کس طرف گئے، حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔بشریٰ بی بی کے پی ہاؤس پہنچتیں تو پہلے سے موجود اہلکار حراست میں لے لیتے۔علی امین گنڈا پور اگر بشریٰ بی بی کے ساتھ ہوتے تو انہیں بھی حراست میں لے لیا جاتا۔