اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو گمراہ کن معلومات فراہم کی جا رہی ہیں، علی امین گنڈا پور بشریٰ بی بی کو درست صورتحال سے آگاہ نہیں کر رہے۔
ایک ویڈیو پیغام میں خاتون نے کہا بشریٰ بی بی ایک پردہ دار خاتون ہیں، اس لیے قافلے سے باہر نکل کر خود صورتحال کا جائزہ نہیں لے سکیں، انہیں بتایا گیا کہ لوگ واپس جا چکے ہیں اور انہیں بھی واپس چلنے کی ہدایت دی گئی۔خاتون کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات بشریٰ بی بی کے فیصلوں پر اثر انداز ہو سکتی ہیں، جو کہ قافلے میں شامل کارکنان کے لیے باعث تشویش ہے۔