لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے ہر وقت جوان نظر آنے سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے پہلی بار اپنی عمر سے متعلق کھل کر گفتگو کردی، جس سے ان کی عمر بھی سامنے آگئی۔شہزاد رائے کی جانب سے اپنی عمر پر کی جانے والی گفتگو کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔شہزاد رائے کی جانب سے اپنی عمر پر کی جانے والی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہوں نے اپنے کیریئر پر کھل کر بات کی تھی۔شہزاد رائے نے مذکورہ انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے پہلی بار محض 13 برس کی عمر میں گٹار بجانا شروع کیا تھا اور انہیں ان کی والدہ نے گٹار خرید کر دیا تھا۔ان کے مطابق ان کے خاندان کے زیادہ تر افراد کو موسیقی سے دلچسپی تھی جبکہ ان کے والدین کو میوزک سے خصوصی لگاؤتھا، جس وجہ سے انہیں کوئی مشکل پیش نہ آئی۔شہزاد رائے نے اسی شو میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گٹار بجانے کی وجہ سے اسکول میں بہت مار پڑتی تھی، اسی وجہ سے ہی وہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو مارنے کے خلاف ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنی مار کو دیکھتے ہوئے ہی انہوں نے خصوصی طور پر سرکاری اسکولوں میں بچوں کو مارنے کے خلاف مہم چلائی اور انہیں کامیابی بھی ملی۔گلوکار نے بتایا کہ انہوں پہلی بار 2009 میں سیاسی پس منظر پر میوزک البم ریلیز کیا، جسے کافی پسند کیا گیا، اس کے بعد انہوں نے متعدد گانے سیاسی اور سماجی مسائل پر بنائے۔اسی پروگرام میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں 1998 میں پہلی بار جنید جمشید، سجاد علی اور علی حیدر سمیت دیگر گلوکاروں کے ساتھ امریکہ میں کنسرٹ میں پرفارمنس کا موقع ملا۔
اور اس وقت ان کی عمر محض 19 سال تھی۔شہزاد رائے کی جانب سے 1998 میں اپنی عمر 19 سال بتانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کئے۔گلوکار کا کہنا تھا کہ اس وقت جب وہ جنید جمشید سمیت دیگر گلوکاروں کے ساتھ امریکہ جا رہے تھے تو وہ سب سے کم عمر تھے، اس لئے ہر کوئی ان سے مذاق بھی کرتا رہتا تھا اور انہیں سینیئر گلوکاروں کے ساتھ پرفارمنس کرکے بہت مزہ آیا۔شہزاد رائے کی جانب سے 1998 میں اپنی عمر 19 سال بتانے سے 2024 میں ان کی عمر محض 45 سال ہوئی۔شہزاد رائے کو ہمیشہ عمر کے طعنے دیئے جاتے ہیں اور ان سے متعلق مذاق کیا جاتا رہا ہے کہ انہیں دیکھنے والوں کے بچے بھی بوڑھے ہوگئے لیکن گلوکار ایسے ہی ہیں۔ماضی میں ہمیشہ جوان رہنے کے طعنے ملنے پر شہزاد رائے مذاق میں کہ چکے ہیں کہ انہوں نے عمر نہ بڑھنے سے متعلق سپریم کورٹ سے سٹے آرڈر لے رکھا ہے۔