کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1600 روپے کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 275900 روپے ہوگئی ہے، 10 گرام سونے کی قیمت 1372روپے کے اضافے سے 236540روپے کی سطح پر آگئی۔ دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر کے اضافے سے 2647ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
سونے کی قیمتوں کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔