تحریک انصاف والے نہیں چاہتے کہ عمران خان جیل سے رہا ہوں، ایمل ولی خان

Nov 27, 2024 | 09:04 PM

چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والے نہیں چاہتے کہ عمران خان جیل سے باہر آئیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور ریاست کو ریاست سے لڑا رہاہے،کیا وزیراعلیٰ علی کو پاراچنار کی صورتحال نظرنہیں آرہی ہے؟ تحریک انصاف والے کارکنوں کو اقتدار کیلئے استعمال کررہےہیں،پی ٹی آئی قیادت نے ہمیشہ کارکنوں کو مشکل وقت میں بےیارو مددگار چھوڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرسی کے لالچ میں انسانوں کی زندگی کے ساتھ کھیلا جارہا ہے ،رہنما ورکرز کو گرم میدان میں چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں ،کسی ایم این اے ،ایم پی اے کو ڈنڈے نہیں پڑے ،ورکرز نے مار کھائی۔ان کا کہنا تھا کہ جب آپ قانون ہاتھ میں لیتے ہیں تو کارروائی تو ہوگی،گورنر راج اس صوبے کے مسئلے کا حل نہیں ،اسلام آباد کااحتجاج بانی پی ٹی آئی کو پھنسانے کیلئے تھا۔

مزیدخبریں