کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے بعد بلوچستان اسمبلی میں بھی پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کا قرارداد جمع کرادی گئی۔
24 نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے وزراء نے بلوچستان اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی ہے،قرارداد کے متن میں لکھا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی عائد کی جائے، تحریک انصاف کے خلاف قرار داد حکومتی اراکین نے اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کی گئی ۔ بلوچستان اسمبلی کے مطابق قرار داد میں تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی سفارش کی گئی ہے ، قرارداد کل بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی،قرار داد پر پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے اراکین کے دستخط ہیں۔