لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر معدنیات پنجاب سردار شیر علی گورچانی کی زیر صدارت محکمہ معدنیات میں اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں محکمہ معدنیات پنجاب کے مختلف امور کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیر معدنیات شیر علی گورچانی نے کہا کہ محکمہ معدنیات پنجاب کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ محکمہ معدنیات کا مستقبل ڈیجیٹائزیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ہے۔جدید ٹیکنالوجی سے بہت سے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
سیکرٹری معدنیات پنجاب پرویز اقبال اور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ سیکرٹری معدنیات نے کہا کہ تمام مائنز کی آن لائن مونیٹرنگ کے لیے محکمہ مختلف اقدامات کر رہا ہے۔