پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والے فنکاروں پر پاپندی لگنی چاہئے،فریحہ پرویز

پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والے فنکاروں پر پاپندی لگنی چاہئے،فریحہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) گلوکارہ فریحہ پرویز نے کہا ہے کہ پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنے میں فنکار برادری بھی اپنا کردار ادا کر سکتی ہے‘ میں دنیا میں جہاں بھی جاتی ہوں میری کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان کی عزت اور شان میں اضافہ کروں کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں‘ دولت کے پیچھے بھاگنے والوں کے ہاتھوں میں سب کچھ وقتی ہوتا ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فریحہ پرویز نے کہا کہ جو فنکار دنیا میں جا کر پاکستان کی بدنامی اور رسوائی کا باعث بنتے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ان پر پابندی لگائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فنکار تو ملکوں کے سفیر ہوتے ہیں اور جب سفیر ہی غلط حرکتیں کرنے لگیں تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے فنکاری میں نام پیدا کرنے سے زیادہ پاکستان کا نام روشن اور امیج دنیا میں بہتر بنانا ہے۔

مزید :

کلچر -