تحریک انصاف نیانعرہ لگاکرناکامیوں پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے ، مولانا عبدالغفور
لاہور (سٹاف رپورٹر)جے یو آئی کے مرکزی سیکر ٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نیا پا کستان بنانے میں ناکامی کے بعد اب نئے ایجنڈے کا نعرہ لگا کر اپنی نا کامیوں پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے ، صو بہ خیبر میں بری طرح نا کامی کے بعد ب عمران خان قوم نیا عنوان دینا چاہتے ہیں لیکن انھیں معلوم ہو نا چاہیے کہ قوم ان کے نعروں کوخوب جا نتی ہے وہ نہ پہلے کسی نعروں میں آئی ہے اور نہ ہی مستقبل میں ائے گی مر کزی میڈیا سیل کے مطابق عمران خان کے سات نکاتی ایجنڈے پر تبصرہ کرتے ہوئے مو لا نا حیدری نے کہا کہ پر ویز مشرف نے بھی اقتدار میں آکر قوم کو ایجنڈا دیا تھا اب اسی طرح ان کے نقش قدم پر چل کر اب عمران خان بھی قوم کو سات نکاتی ایجنڈا دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس مو جو دہ مسائل کا کوئی حل نہیں ہے۔