یثرب کالونی میں غیرقانونی طورپر فیکٹریاں قائم کرنے کےخلاف مظاہرہ

یثرب کالونی میں غیرقانونی طورپر فیکٹریاں قائم کرنے کےخلاف مظاہرہ

لاہور(انویسٹی گیشن سیل)یثر ب کالونی ملتان روڈ کی سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام رہائشی بستیوں میں غیر قانی فیکٹریاں قائم کرنے کے خلاف گزشتہ روز ڈی سی او آفس لاہور کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا ۔احتجا جی مظاہرے میں علاقے کی خواتین ،بچوں ،بوڑھوں اور نوجوانوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعدا د نے شرکت کی ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے ،پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر غیر قانونی طور پر قائم فیکٹریوں کے خلاف سخت نعرے درج تھے ۔مظاہر ین نے ڈی سی او آفس کے باہر روڈ بلاک کردیا اور کئی دیر تک دھرنا بھی دیا ۔جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔مظاہرین نے ڈی سی او لاہور سے مطالبہ کیا کہ یثر ب کالونی ملتان روڈ میں غیر قانونی طور پر قائم فیکٹریاں کو رہائشی کالونیوں سے منتقل کیا جائے اور ایسے ملازمین و افسران جو مبینہ نذرانے لے کر ان فیکٹری مالکان کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں انکے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے وزیراعلی ہاﺅس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جا ئے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4