جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی،میاں مقصود

جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی،میاں مقصود

لاہور(سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور میا ں مقصوداحمد نے کہا ہے کہ جما عت اسلامی لا ہور بلدیا تی الیکشن میں بھر پور تیا ری سے حصہ لے گی اور عوام النا س جما عت اسلامی کی نیک اور صالح قیا دت پر بھا ری تعداد میں اپنے اعتما د کا اظہا ر کر یں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بلدیا تی اداروں کی عد م مو جو دگی کی بنا پر عوام الناس کے مسائل میں پے در پے اضافہ ہو چکا ہے ۔جن کے تد ارک کے لے بلدیا تی الیکشن میں محب وطن اور با کردار افراد کا کا میا ب ہو نا ازحد ضروری ہے ۔میا ں مقصود احمد نے کہا ہے کہ جما عت اسلامی لاہور نے بلدیا تی انتخابا ت کی تیا ریاں شروع کر دی ہیں ،فنڈ ریزنگ اور ڈور ٹو ڈور مہم کا آ غا ز کیا جا رہا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ بلدیا تی انتخابا ت میں دھا ندلی سے بچنے کے لیے بلدیا تی حلقے آ با دی کے بجا ئے انتخا بی فہر ستوں کی بنیا د پر تیا ر کئے جا ئیں اور حکمر ان جماعتی بنیا دوں پر بلدیا تی انتخا با ت کو شفا ف بنا نے اور مر دم شما ری کی بجا ئے ووٹر کی بنیا د پر کر انے کے لیے فوری قانو ن سازی کریں ۔میا ں مقصود احمد نے کہا کہ پنجا ب حکومت بلدیا تی الیکشن میں دھا ندلی کے منصو بے بنا رہی ہے ۔جسے ہم دیگر محب وطن اپو زیشن جما عتوں اور عوام النا س کی قوت سے نا کا م بنا دیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4