برلن ¾ نئے البم کی تشہیر کیلئے لیڈی گاگا نقلی مونچھیں لگاکر پہنچ گئیں
برلن(این این آئی) نئے البم کی تشہیر کیلئے لیڈی گاگا نقلی مونچھیں لگاکر پہنچ گئیں۔جرمن دارالحکومت برلن کے مشہور کلب میں لیڈی گاگا کے نئے میوزک البم آرٹ پوپ کی تشہیری تقریب ہوئی۔ یورپی ممالک میں آرٹ پوپ البم کی تشہیر کےلئے لیڈی گاگا کئی ممالک کا خود دورہ کررہی ہیں ان کو نقلی مونچھوں میں دیکھ کر وہاں موجود لوگ حیران رہ گئے تاہم لیڈی گاگا نے خوب پوز دئیے اور اس نئے انداز پر بہت خوش نظر آئیں۔