ڈائریکٹرمحسن طلعت کاسوپ”خواب تعبیر“تکمیل کے مراحل میںداخل

ڈائریکٹرمحسن طلعت کاسوپ”خواب تعبیر“تکمیل کے مراحل میںداخل

لاہور(فلم رپورٹر)محسن طلعت کی ڈائریکشن میں بنایا جانے والا سوپ”خواب تعبیر“تکمیل کے آخری مراحل میںداخل ہوگیا ہے ۔اس میگا پراجیکٹ میں بابر خان کے مقابل رزکمالی ہیروئن کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ کے دیگر اہم کردار جاوید شیخ ،فرح شاہ،عدنان جیلانی،کامران جیلانی،مہہ جبیں ،کاشف جاوید اور عابد علی نے ادا کئے ہیں۔”خواب تعبیر“کو ظفر عمران نے تحریر کیا ہے اس سوپ کو امبر عبد المنان نے پروڈیوس کیا ہے۔اس ڈرامہ میں اپنے کردار کے حوالے سے رز کمالی نے کہا کہ میرا رول پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے ۔محسن طلعت ایک باصلاحیت ڈائریکٹر ہیں ان کے پراجیکٹ میں کام کرکے فنکار کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔مجھے یقین ہے کہ یہ سوپ زبردست کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔رزکمالی نے بتایا کہ محسن طلعت نے ایک ایک سین پر خصوصی محنت کی ہے ۔اس ڈرامے کی خاص بات کرداروں کے مطابق فنکاروں کا انتخاب ہے ۔جاوید شیخ نے بتایا کہ میں نے اپنے کیرئیر کے دوران بہت کم ایسے رول ادا کئے ہیں یہ کردار میرے پرستاروں کے ذہنوں پر نقش ہو جائے گا ۔ڈائریکٹر محسن طلعت کے کام کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

مزید : کلچر