بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور حسینہ کترینہ کیف نے مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور حسینہ کترینہ کیف نے مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (آئی این پی)دنیا بھر کے کروڑوں شائقین کے دلوں پر راج کرنےوالے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور حسینہ کترینہ کیف نے مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ایک بھارتی ادارے کی سروے رپورٹ کے مطابق کنگ خان اور کترینہ کیف مقبولیت کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ بالی وڈ کی یہ خوبصورت جوڑی آخری بار فلم "جب تک ہے جان" میں جلوہ گر ہوئی تھی۔ شائقین نے فلم میں دونوں فنکاروں کی اداکاری کو بے حد سراہا تھا۔ خاص طورپر فلم کے گانوں نے بےحد مقبولیت حاصل کی۔ یہ سروے بھارت کے 16 شہروں میں کیا گیا۔ سروے کے مطابق دوسرے نمبر پر امیتابھ بچن، تیسرے نمبر پر کرکٹر ماہندرا سنگھ دھونی اور چوتھے نمبر پر اداکارعامرخان ہیں۔ حیسناو¿ں میں کترینہ کیف مقبولیت میں سب سے آگے ہیں۔

مزید :

کلچر -