اجے دیوگن کے کاجول کےلئے تحفے میں لائے گئے 17سونے کے کنگن چورلے اڑا

اجے دیوگن کے کاجول کےلئے تحفے میں لائے گئے 17سونے کے کنگن چورلے اڑا

 ممبئی(آئی این پی )کروا چوتھ کے روز چور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول کے 5 لاکھ روپے مالیت کے 17 سونے کے کنگن چرا کر لے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کروا چوتھ کے روز چور بالی ووڈ کے پرکشش جوڑی اجے دیوگن اور کاجول کے گھر سے 5 لاکھ روپے مالیت کے 17 سونے کے کنگن لے اڑے جو اجے دیوگن نے کنگن کروا چوتھ کے موقع پر کاجول کو تحفہ دینے کے لئے خریدے تھے۔ بالی ووڈ اسٹارز کی جانب سے چوری کا شبہ گھر کے کسی ملازم پر ہی کیا جارہا ہے جس کی شکایت مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کرا دی گئی ہے۔چوری کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کاجول اپنے شوہر اجے دیوگن کےلئے کروا چوتھ کے تہوار کے موقع پر ورت رکھنے کی تیاری کررہی تھیں۔ اجے اور کاجول کی جانب سے چوری سے متعلق کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے اجتناب کیا جارہا ہے تاہم کاجول کی ماں تنوجا مکھرجی نے چوری کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ چوری کی خبر سچ ہے، وہ شہر سے باہر تھیں اس لئے انہیں اس سے متعلق زیادہ تفصیل معلوم نہیں۔اجے دیوگن کے گھر چوری کا یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل 2008 میں بھی گھر کے ملازم نے قیمتی زیورات چوری کرلئے تھے جسے بعد میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

مزید : کلچر