پاکستان اور ترکی کے تعلقات تابناک دور میں داخل ہوچکے ہیں:شہباز شریف

پاکستان اور ترکی کے تعلقات تابناک دور میں داخل ہوچکے ہیں:شہباز شریف
 پاکستان اور ترکی کے تعلقات تابناک دور میں داخل ہوچکے ہیں:شہباز شریف

  


وان(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات تابناک دور میں داخل ہوچکے ہیں ، ترکی مختلف شعبوں میں تربیتی سہولتیں فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے۔ترکی کے شہر وان میں ترک وزیر اعظم طیب اردگان کے ہمراہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ ترکی جنگ اور امن دونوں حالتوں میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے ،دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان بھائی چارے کے جذبات معاشی تعاون میں ڈھل چکے ہیں ۔ ترکی نے گارمنٹس، ہاﺅسنگ، کنسٹرکشن، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تربیتی سہولتیں مہیا کرنے کا یقین دلایا ہے۔

مزید : لاہور