سیف اور سوناکشی کی گینگسٹر تھرلر فلم’بلٹ راجا‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی

سیف اور سوناکشی کی گینگسٹر تھرلر فلم’بلٹ راجا‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری ...

ممبئی (این این آئی)پٹودی کے نواب سیف علی خان اور دبنگ گرل سوناکشی سنہا گینگسٹر تھرلر فلم بلٹ راجا کے ٹریلر کے بعد نئے رومانٹک سونگ کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔کوثر منیر کے تحریر کردہ سامنے ہے سویراکے بولوں پر مبنی اس گانے کوواجد اور شریا گھوشال کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں سیف اور سوناکشی ایک ساتھ رومانٹک موڈ میں نظر آرہے ہیں جبکہ گانے سمیت فلم کی موسیقی معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد نے ترتیب دی ہے۔رائٹر و ہدایتکار تگمانشو دھولیا کی اس فلم میں سیف اور سوناکشی ایک دوسرے کے مد مقابل بطور ہیرو ہیروئن پہلی مرتبہ جلوہ گر ہورہے ہیں جبکہ جمی شیرگل،روی کشن،چنکی پانڈے،گلشن گروور اور ودیوت جموال بھی اہم کرداروں میں نظر آئینگے۔راہول مترا اور نیتن تیج آہوجا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ا±تر پردیش کے گینگ مافیا اور انڈر ورلڈ کے پس منظر میں گھومتی ہے۔ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم بلٹ راجا فوکس اسٹار اسٹوڈیوز کے تحت رواں سال29نومبر کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر