تماثیل تھیٹر کی انتظامیہ ”بڑی“ سفارش سے چھ روز کے بعد تھیٹر کو دوبارہ کھلوانے میں کامیاب

تماثیل تھیٹر کی انتظامیہ ”بڑی“ سفارش سے چھ روز کے بعد تھیٹر کو دوبارہ ...

لاہور(آئی این پی ) فحاشی اور عریانی پھیلانے والے تماثیل تھیٹر کی انتظامیہ ”بڑی“ سفارش سے چھ روز کے بعد تھیٹر کو دوبارہ کھلوانے میں کامیاب ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق چھ روز قبل ڈرامہ کے دوران شراب نوشی اور شائقین کے فنکاروں پر دوران پرفامنس نوٹ پھینکنے‘ فحاشی اور عریانی پر سیل کیا جانیوالا تماثیل تھیٹر گزشتہ روز دوبارہ ڈراموں کیلئے ”بڑی“ سفارش کے بعد کھلوا لیا گیا ہے جس کے بعد دوبارہ ڈراموں کی نمائش شروع ہو گئی ہے۔

مزید : کلچر