آئی سی آئی کو 306.7 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع

آئی سی آئی کو 306.7 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال 2013-14ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ نے 306.7 ملین روپے کا بعد از ٹیکس (خالص) منافع حاصل کیا ہے ۔ آئی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی نے 301.8ملین روپے کا خالص منافع کمایا تھا۔ اس طرح رواں مالی سال کے پہلے تین میہنوں کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 4.9ملین روپے کازائد منافع حاصل ہوا ہے ۔

مزید : کامرس