ٹوئٹر کا 7کروڑ حصص فروخت کرنے کا اعلان

ٹوئٹر کا 7کروڑ حصص فروخت کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (اے پی پی) دنیا کی مقبول سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے کہا ہے کہ وہ نیویارک کے بازار حصص میں اپنے 7کروڑ حصص 17 سے 20 ڈالر فی حصص کی قیمت پر فروخت کرے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ویب سائٹ کی 13 فیصد قیمت بنتی ہے۔
واضح رہے کہ فیس بک کے بعد کسی ٹیکنالوجی کمپنی کے حصص کے فروخت کی یہ سب سے بڑی پیشکش ہو گی تاہم اتنے زیادہ صارفین کے ہونے کے باوجود کمپنی ابھی تک منافع بخش نہیں۔ اس وقت دنیا بھر میں دو سو ملین صارفین ہیں جو ٹوئٹر پر موجود ہیں جو کہ پانچ سو ملین سے زیادہ ٹوئٹس ایک دن میں کرتے ہیں۔ اشتہارات کی ایک کنسلٹنسی ای مارکیٹ کے مطابق اس سال توقع کی جا رہی ہے کہ کمپنی 583 ملین کمائے گی جو کہ گزشتہ سال 288 ملین تھا۔ٹوئٹر کی زیادہ تر کمائی اشتہارات سے ہے جن کے لئے مختلف کمپنیاں اسے اپنی ٹویٹس کی تشہیر کی مد میں ادائیگی کرتی ہیں۔ 2013ءتک اسے 65 فیصد سے زیادہ آمدن موبائل پر تشہیر سے ہوئی۔ٹویٹر کے صارفین کی اکثریت موبائل فون کے ذریعے اس سروس کا استعمال کرتی ہے۔

مزید :

کامرس -