امریکی قومی سیکیورٹی ایجنسی کی ویب سائیٹ ہیکرز کے ہتھے چڑھ گئی

امریکی قومی سیکیورٹی ایجنسی کی ویب سائیٹ ہیکرز کے ہتھے چڑھ گئی

واشنگٹن(این این آئی) امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائیٹ ہیکرز کے ہتھے چڑھ گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ ڈاﺅن ہے جسے اب تک بحال نہیں کیا گیا۔ ایجنسی کے ترجمان کے مطابق ویب سائٹ ڈاﺅن ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔انہوں نے اس کی وجوہات نہیں بتائیں۔این ایس اے جاسوسی کے حوالے سے عالمی سطح پر امریکا کے خلاف شدید غم وغصے کا باعث بنا ہواہے ۔ عالمی رہنماﺅں اور اداروں کی جاسوسی کی تفصیلات سابق امریکی اہلکار ایڈورڈ سنوڈون نے وکی لیکس کے ذریعے منظر عام پر لائی تھیں۔

مزید : عالمی منظر