مقدونیہ کے قدامت پسند چرچ نے پادریوں اور راہباﺅں کے فیس بک استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی

مقدونیہ کے قدامت پسند چرچ نے پادریوں اور راہباﺅں کے فیس بک استعمال کرنے پر ...

سکوپے(اے پی پی) مقدونیہ کے قدامت پسند چرچ نے مذہبی عبادت گاہوں میں مقیم پادریوں اور رہباﺅں پر فیس بک کے استعمال پر پابندی عائد کردی، چرچ کے ترجمان بشپ ٹیموٹیج نے صحافیوں کو بتایا کہ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بعض پابندیوں کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ ترجمان نے اس حکم کی کوئی وجہ بیان نہیں کی تاہم چرچ کے اندرونی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایک سینئر بشپ پیٹر کی تجویز پر اٹھایا گیا-

 جن کا خیال ہے کہ پادریوں اور راہباﺅں کے بے راہ روی سے بچانے کیلئے انہیں فیس بک سے دور رکھنا ضروری ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فیس بک کے استعمال کے مسئلہ پر آرتھوڈکس چرچ کے سینئر اور جونیئر مذہبی رہنماﺅں میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ جونیئر رہنما سماجی رابطوں کی ویب سائٹس بشمول فیس بک کو نوجوانوں کو عیسائیت کی طرف راغب کرنے کا اہم ذریعہ تصور کرتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر