جرمن خفیہ ادارے کے اہلکار کے چانسلر اینجلا مرکل کے فون کی مبینہ جاسوسی کی تحقیقات کیلئے امریکا جائیں گے

جرمن خفیہ ادارے کے اہلکار کے چانسلر اینجلا مرکل کے فون کی مبینہ جاسوسی کی ...

برلن(اے پی پی) جرمن خفیہ ادارے کے اہلکار کے چانسلر اینجلا مرکل کے فون کی مبینہ جاسوسی کی تحقیقات کیلئے امریکہ جائیں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برلن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن حکومت کے نائب ترجمان نے بتایا کہ جرمن خفیہ ایجنسیوں کے اعلیٰ عہدیداران آئندہ ہفتے امریکہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ چانسلر اینجلا مرکل کے فون کی جاسوسی کے الزامات کے حوالے سے تحقیقات کے علاوہ وائٹ ہاﺅس اور نیشنل سکورٹی ایجنسی کے حکام سے مذاکرات کریں گے۔ دوسری جانب برلن حکومت کا کہنا ہے کہ جرمن چانسلر کی جانب سے امریکی اتحادیوں کی جاسوسی کے سکینڈل کے حوالے سے کی جانے والی گفتگو بالکل محفوظ ہے۔

مزید : عالمی منظر