ون ڈے سکواڈمےںشامل 8 کھلاڑی آج دبئی روانہ ہوں گے

ون ڈے سکواڈمےںشامل 8 کھلاڑی آج دبئی روانہ ہوں گے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ۔کیمپ میں شرکت کرنے والے 8کھلاڑی آج)اتوار کودبئی روانہ ہوں گے ۔ناصر جمشید ،محمد حفیظ ،عمر اکمل ،سہیل تنویر ،وہاب ریاض ،صہیب مقصود اور وکٹ کیپر سرفراز احمد جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت کے لئے(آج) اتوار کی صبح چار بجے لاہور سے یو اے ای روانہ ہوں گے جبکہ شاہد آفریدی کراچی سے دبئی پہنچیں گے ۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ہوا ۔کھلاڑیوں نے دو مختلف سیشنز میں ٹریننگ کی۔پاکستان او ر جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے مابین پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے 30اکتوبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔دسرا ون ڈے یکم نومبر کو دوبئی ،تیسر ا ون ڈے 6نومبر کو ابوظہبی ،چوتھا ون ڈے 8نومبر کو ابو ظہبی اور پانچواں ون ڈے 11نومبر کو شارجہ میں ہوگا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی