خرم منظور ٹےسٹ میچ کی دنوں اننگز میں صفر پر آو¿ٹ ہونیوالے 7 ویں پاکستانی اوپنر بن گئے

خرم منظور ٹےسٹ میچ کی دنوں اننگز میں صفر پر آو¿ٹ ہونیوالے 7 ویں پاکستانی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹےم کے افتتاحی بلے باز خرم منظورنے دبئی ٹیسٹ کی دوسری اننگزمیں صفرپرآﺅٹ ہوکرپئیربنایا۔ خرم منظوردونوں اننگزمیں صفرپرآﺅٹ ہونیوالے ساتویں پاکستانی اوپنربن گئے۔ابوظہبی ٹیسٹ کے سنچری میکرخرم منظوردبئی ٹیسٹ کی دونوں اننگزمیں بغیرکوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ خرم ٹیسٹ میچ میں پئیربنانے والے ساتویں پاکستانی اوپنرہیں۔ خرم منظورسے پہلے پاکستان کیچھ اوپنرزٹیسٹ کرکٹ میں پئیربناچکے ہیں۔ دونوں اننگزمیں صفرپرآﺅٹ ہونیوالے پہلے پاکستانی بیٹسمین ماجد خان ہیں، انہوں نے 1979میں آسٹریلیا کیخلاف پئیربنایا۔ مدثرنذرنے انگلینڈ، سعید انورنے ویسٹ انڈیز، عامرسہیل نے نیوزی لینڈ، سلیم الہی نے انگلینڈ اورتوفیق عمرنے آسٹریلیا کیخلاف پئیربنایا۔