انگلینڈ اورویسٹرن آسٹریلیا کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ 31اکتوبر سے پرتھ میں شروع ہوگا
پرتھ (آئی اےن پی) انگلینڈ کرکٹ ٹےم اورویسٹرن آسٹریلیا کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ 31اکتوبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔ انگلش ٹیم اپنے دورے کے دوران تین وارم اپ میچز کے علاوہ 5 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3ٹونٹی 20 میچوں کی سیریز میں شرکت کریگی۔ 3روزہ وارم اپ میچ کے بعد 6سے 9 نومبر اور 13سے 16نومبر تک مزید دو 4روزہ وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے۔ 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا باضابطہ آغاز انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا جو21 نومبر سے 25 نومبر تک برسبین میں کھیلا جائیگا۔