روس میں ہونے والے سوچی اولمپکس کی مشعل قطب شمالی پہنچادی گئی

روس میں ہونے والے سوچی اولمپکس کی مشعل قطب شمالی پہنچادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو(آئی اےن پی) روس میں ہونے والے سوچی اولمپکس کی مشعل قطب شمالی پہنچادی گئی۔مشعل کی آمد پر اس کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ اس مشعل کو روسی ساختہ جوہری بحری جہاز میں لایا گیا تھا۔ قطب شمالی کے منجمد پانیوں کو توڑنے کے لیے اس جہاز میں خصوصی نظام نصب ہے۔ سوچی اولمپکس کی مشعل یہاں 19 اکتوبر کو لائی گئی۔ قطب شمالی میں اس مشعل کو 11 افراد تھامیں گے جن کا تعلق مختلف ملکوں سے ہوگا۔