عامر کیبلز ٹی 20 وےٹرن کرکٹ: لاہور شاہین نے ہجویری سپورٹس کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

عامر کیبلز ٹی 20 وےٹرن کرکٹ: لاہور شاہین نے ہجویری سپورٹس کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) عامر کیبلز ٹی 20 وےٹرن کرکٹ، لاہور شاہین نے ہجویری سپورٹس کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ہجویری سپورٹس نے پہلے بےٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز مےں 5 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ عامر بٹ (ناٹ آﺅٹ)41 اور عمر فاروق 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ لاہور شاہےن کی طرف سے شوکت علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب مےں لاہور شاہےن نے ہدف 14.3 اوورز مےں 6 کھلاڑےوں کے نقصان پر حاصل کر لےا۔ اطہر علی نے شاندار بےٹنگ کرتے ہوئے 70 رنز بنائے۔