پنجاب جوڈیشل اکیڈمی نے زلزلہ زدگان کیلئے ایک لاکھ کا سامان بھجوادیا

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی نے زلزلہ زدگان کیلئے ایک لاکھ کا سامان بھجوادیا

لاہور(نامہ نگار خصوصی)ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سید جمشیدعلی شاہ نے بلوچستان کے زلزلہ زدگان کیلئے ایک لاکھ روپے کاسامان فلاحی تنظیم ایدھی کے ذریعے بھجوادیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی رانا محمد عارف نے بتایا کہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے افسران نے اپنی ایک دن کی تنخواہ بھی بلوچستان کے زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے دینے کا اعلان کیاہے۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سید جمشید علی شاہ کی جانب سے بھجوائے گئے سامان میں کپڑے ، جوتے اور دیگر استعمال کی اشیاءشامل ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر