پشاور میں غیر مقامی لوگوں کو مکانات کرایہ پر دینے پر پابندی عائد

پشاور میں غیر مقامی لوگوں کو مکانات کرایہ پر دینے پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور میں غیر مقامی لوگوں کو مکانات کرایہ پر دینے پر پابندی عائد
 پشاور( لیڈی رپورٹر) پشاور میں ہوائی فائرنگ ، غیر قانون افغان سم کارڈز اور غیر مقامی افراد کو گھر دینے پر ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ کر دی ئی ڈپٹی کمشنر پشار ظہیر اسلام نے 25اکتوبر سے پشاور بھر میں ایک ماہ کیئے دفعہ144نافذ کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنیوالوں کو دفعہ 188تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کرنے کا حکم جاری کر دیا ایک ماہ کے دوران پشاور شہر میں ہوائی فائرنگ ، ضابطہ فوجداری کے تحت غیر قانونی افغان سم کارڈز کی فروخت ماسوائے کسٹمر سروس یا رجسٹرڈ اور مجاز ایجنٹس اور فرنچائز پر مکمل پابندی سمیت تمام پراپرٹی ڈیلر ز اور گھروں کے مالکان متعلقہ پولیس سٹیشن یا ہاوسنگ اتھارٹی کو مالک جائیداد کرائے داد کے درمینا طے شدہ معاہدے اور شناختی کارڈ کی کاپی فراہم کرنا لازم ہو گا جبکہ کوئی بھی عمارت متعلقہ پولیس سٹیشن میں باقاعدہ رجسٹریشن کے بغیر غیر مقامی افراد کو کرائے پر نہ دینے کا پابند ہوگا یہ حکم فوری طور پر30دنوں کیلئے نافذ العمل ہو گا جبکہ اس میں تاوقیکلہ اس میں ترمیم یا واپس نہ لینے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں اس حکم کیخلاف ورزی کرنے والے دفعہ 188تعزیرات پاکستان کے تحر سزا کے حق دار ہں گے

مزید :

صفحہ آخر -