مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضہ کیخلاف دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منائیں گے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضہ کیخلاف دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منائیں ...

سری نگر(آن لائن) حریت کانفرنس کی کال پر دنیا بھر میں مقیم کشمیری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے کیخلاف آج یوم سیاہ منائیں گے ، مقبوضہ کشمیر بھر میں ہمہ گیر ہڑتال احتجاجی مظاہرے ہونگے ۔ حکومت آزاد کشمیر یوم سیاہ کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان ۔ مظفر آباد میں اہم تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم چوہدری مجید کی دعوت وزیر امور کشمیر برجیس طاہر شرکت کرینگے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ستائیس اکتوبر 1947ءکو مقبوضہ کشمیر میں فوج کشی کیخلاف حریت کانفرنس کی کال پر آج یوم سیاہ منایا جارہا ہے مقبوضہ کشمیر بھر میں مکمل ہڑتال تمام سرکاری و نجی ادارے ، کالجز ، سکولز اور دفاتر بند ہونگے حریت کارکنوں کی جانب سے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہروں کا اہتمام ہوگا کنٹرول لائن کے دونوں اطراف ا ور دنیا بھر میں مقیم کشمیری مختلف قراردادوں کے ذریعے عالمی برادری کو پیغام دینگے کہ وہ جموں وکشمیر پر بھارتی قبضہ تسلیم نہیں کرتے دوسری جانب حکومت آزاد کشمیر نے بھی یوم سیاہ کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی دعوت پر وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر دارالحکومت مظفر آباد میں یوم سیاہ کے حوالے سے منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں شرکت کرینگے جبکہ آزاد کشمیر کے تمام ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹر میں بھارتی تسلط کیخلاف احتجاجی مظاہروں اور تقریبات کا انعقاد کیاگیا ہے ۔۔

مزید : صفحہ اول