اعتماد سازی کا فرو غ، پاکستانی پارلیمانی وفد آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرے گا

اعتماد سازی کا فرو غ، پاکستانی پارلیمانی وفد آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرے گا

اسلام آباد(آن لائن) پاک بھارت اعتماد سازی کو فروغ دینے کے لیے پاکستانی اراکین پارلیمنٹ کا وفد آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرے گا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفد میں سابق وزراءخارجہ شاہ محمود قریشی اور حنا ربانی کھر کے علاوہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں ایک ہفتے کے دورے کے دوران پارلیمانی وفد بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید ، بی جے پی ، کانگریس اور دیگر سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماﺅں سے ملاقات کے علاوہ مختلف شہروں میں منعقدہ پاک بھارت تعلقات بارے مباحثوں اور سیمینارز میں بھی شرکت کرے گا اعتمادسازی کے فروغ کے حوالے سے قبل ازیں بھارتی وفد بھی پاکستان کا دورہ کرچکا ہے بھارتی وفد کے اس حوالے سے امن کے فروغ پر اتفاق کیا گیا تھا ۔۔

مزید : صفحہ اول