ممبئی حملوں سے متعلق ہمارے پاس کچھ نہیں، سارے ثبوت پاکستان میں ہیں

ممبئی حملوں سے متعلق ہمارے پاس کچھ نہیں، سارے ثبوت پاکستان میں ہیں

، بھارتنئی دہلی (اے این این) بھارت نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کے 99فیصد ثبوت پاکستان میں ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی طرف سے ممبئی حملوں کے مزید شواہد فراہم کرنے کے مطالبے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا کہ ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی پاکستان میں ہوئی، دہشت گردوں کی تربیت بھی وہیں ہوئی جبکہ انہیں مالی امداد بھی وہاں سے ملی اس لئے ممبئی حملوں کے 99فیصد ثبوت پاکستان میں ہی ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ جب 99فیصد ثبوت پاکستان میں ہیں تو یہ وہاں کے حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ممبئی حملوں کے ملزمان کو کٹہرے میں لانے کیلئے یہ ثبوت پیش کریں۔ ترجمان نے کہاکہ ہم نے اپنی طرف سے بھارت کا دورہ کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کیا، اب یہ پاکستان پر منحصر ہے کہ وہ ممبئی حملوں کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کو یقینی بنائے جس کی اس نے یقین دہانیاں بھی کرائی ہیں۔بھارت

مزید : صفحہ اول