کراچی کے سائٹ ایریامیں سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن ختم ، کالعدم تنظیم کے 13کارندے گرفتار، بھاری تعدادمیں اسلحہ برآمد

کراچی کے سائٹ ایریامیں سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن ختم ، کالعدم تنظیم کے ...

اب شہرمیں صرف ”شریف“ لوگوں کورہنے دیاجائے گا: رینجرز حکام

کراچی کے سائٹ ایریامیں سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن ختم ، کالعدم تنظیم کے 13کارندے گرفتار، بھاری تعدادمیں اسلحہ برآمد

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) میٹروول کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم کے 13کارکنان حراست میں لے کر بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمدکرلیا جبکہ رینجرز حکام کاکہناتھاکہ اب شہرسے جرائم پیشہ عناصر کوبھاگنے نہیں دیں گے ۔سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق میٹروول سائٹ ایریااورفرنٹیئرکالونی میں جاری رینجر ز اور پولیس کا مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن ختم ہوگیاہے ۔آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 13کارندے گرفتارکرکے 120سے زائد اقسام کا اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔ ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکارروائی کے دوران برآمد ہونیوالے اسلحہ میں شارٹ گنز، کلاشنکوف اور ایس ایم جیزشامل ہیں ۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کردیے اور گھرگھرتلاشی لی گئی ۔رینجرزحکام کاکہناتھاکہ جرائم پیشہ افراد کو بھاگنے نہیں دیں گے ، اب شہرمیں صرف شریف شہریوں کو رہنے دیاجائے گا۔ بریگیڈیئرحامد کاکہناتھاکہ شہرسے جرائم پیشہ عناصر کاخاتمہ کرتے رہیں گے ، چاہے ہماری جانیں ہی کیوں نہ چلی جائیں.

مزید : کراچی /Headlines