میاں نواز شریف کا دورہ امریکہ کامیاب رہا‘ جراتمندی کیساتھ پاکستانی موقف پیش کیا:اے پی ایل برطانیہ

میاں نواز شریف کا دورہ امریکہ کامیاب رہا‘ جراتمندی کیساتھ پاکستانی موقف پیش ...
میاں نواز شریف کا دورہ امریکہ کامیاب رہا‘ جراتمندی کیساتھ پاکستانی موقف پیش کیا:اے پی ایل برطانیہ

  


لندن (بیورورپورٹ)اے پی ایل برطانیہ اور راچڈل لاءسوسائٹی کے پہلے ایشیائی صدر بیرسٹر امجد ملک نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی امریکی صدر بارک اوباما سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی نسبت میاں نواز شریف نے جرات مندانہ انداز سے پاکستانی موقف کو بارک اوباما کے سامنے پیش کیا، انہوں نے مکے تو نہیں لہرائے لیکن امریکی دھمکیوں سے مرعوب ہو کر کمانڈو کی طرح لیٹنے کا کردار بھی ادا نہیں کیا اور ڈرون حملوں پر پاکستانی قوم کی بہترین انداز سے ترجمانی کی۔ روزنامہ پاکستان سے گفتگوکرتے ہوئے امجد ملک نے کہا کہ سابق حکمران یا تو امریکی حملوں پر لفاظی کی سکورنگ کرتے رہے یا وہ آمادہ کرتے رہے کہ کم از کم ڈرون کے جہازوں پر پاکستانی جھنڈے لگے ہوں تاکہ ہم اپنی عوام کو یہ کہہ سکیں کہ یہ ڈرون حملے پاکستان کر رہا ہے امریکہ نہیں، مگر میاں نواز شریف نے ان حملوں پر پاکستانی موقف کو واضح کیا پارلیمان کی اجتماعی سوچ کے بارے میں بھی بتایا اور امریکہ کو یہ باور کرایا کہ ان حملوں سے دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے نہ کہ کمی اور معصوم جانیں بھی ضائع ہو رہی ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہو تو پاکستانی حکومت تجارت ‘ پاکستان کو ایشیاءکا ٹائیگر بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے ، بہت سے لوگ میاں نواز شریف کی باڈی لینگویج پر بہت تنقید کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر اوباما نے دال قیمہ کو پسندیدہ ڈش قرار دیتے ہوئے ایک واضح اشارہ دیا ہے کہ وہ میاں نواز شریف کے کیے جانیوالے اقدامات سے خوش ہیں اور انکی متانت اور حوصلہ پسند آیا اور عنقریب وزیر اعظم میاں نواز شریف کو وزیر اعظم ہاﺅس میں دال قیمہ کھلانا پڑیگا ۔

مزید : بین الاقوامی