ٹی 20ورلڈکپ 2014ءکا شیڈول جاری ، پاکستان اوربھارت21مارچ کو مدمقابل ہوں گے

ٹی 20ورلڈکپ 2014ءکا شیڈول جاری ، پاکستان اوربھارت21مارچ کو مدمقابل ہوں گے
ٹی 20ورلڈکپ 2014ءکا شیڈول جاری ، پاکستان اوربھارت21مارچ کو مدمقابل ہوں گے

  


دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹی 20ورلڈکپ 2014ءکا شیڈول جاری کردیاہے جس کے مطابق میچ 16مارچ سے چھ اپریل تک بنگلہ دیش میں ہوں گے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق پاکستان اوربھارت21مار چ کو مدمقابل ہوں گے ، پاکستان کے گروپ میں بھارت ، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیزشامل ہیں ۔ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان ہوگا، دوسرے گروپ میں سری لنکا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈکی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ اس مرتبہ فارمیٹ میں بھی تبدیلی کی گئی ہے اور ٹیموں کی تعداد12سے بڑھاکر 16کردی گئی ہے ۔

مزید : کھیل