احتجاجی سیاسست سے پوری دنیا میں پاکستان کا وقار مجروح ہو رہا ہے

احتجاجی سیاسست سے پوری دنیا میں پاکستان کا وقار مجروح ہو رہا ہے
احتجاجی سیاسست سے پوری دنیا میں پاکستان کا وقار مجروح ہو رہا ہے

  

کیپ ٹاﺅن(بیورو رپورٹ) مسلم لیگ ن کیپ ٹاﺅن کے صدر اور ممتاز سماجی شخصیت چوہدری راشدہ بشیر سیال نے کہا ہے کہ بعض عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں احتجاجی سیاسست پر پوری دنیا میں پاکستان کا وقار مجروح ہو رہا ہے سیاستدانوں کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ملکی وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے دھرنے ختم کر دینے چاہئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے زیر اہتمام ایک تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خاں کو عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے منتخب جمہوری حکومت کو غیر مستحکم کرنا دانشمندی نہیں حکومت اپنی مقررہ مدت پوری کرے گی وزیر اعظم کسی کے دباﺅ میں آ کر کسی صورت بھی استعفیٰ نہیں دیں گے حکومت جس تیز رفتاری کے ساتھ ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال پر ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے، مکی ماضی میں مثال نہیں ملتی یہی وجہ ہے ان لیگ مخالف تمام تر قوتیں اکٹھی ہو کر دن رات سازشوں میں مصروف ہیں مگر عوام نہ صرف اپنی مدت پوری کرنے کا قانونی حق ہے کہ اسے آج بھی عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے عوام کسی صورت غیر آئینی تبدیلی برداشت نہیں کریں گے۔

مزید :

عالمی منظر -