استنبول ، امریکہ ، کینڈا ، فرانس ، جرمنی کے قونصل خانوں کو مشکوک لفافے موصول

استنبول ، امریکہ ، کینڈا ، فرانس ، جرمنی کے قونصل خانوں کو مشکوک لفافے موصول ...

  

                   استنبول(آن لائن)ترکی کے دارالحکومت استنبول میں امریکا، کینیڈا، بیلجیم، فرانس اور جرمنی کے قونصل خانوں کو مشکوک لفافے موصل ہوئے ہیں جن میں پیلے رنگ کا پاوڈر موجود تھا۔ ترک حکام کے مطابق گزمشکوک لفا فے موصول ہونے کے بعد ان قونصل خانوں کو خالی کرالیا گیا تھا۔ترک محکمہ صحت کے مطابق لفافوں میں موجود مشکوک پاﺅڈر کو کھولنے والے کینیڈین قونصل خانے کے دس افراد کو احتیاطی طور پر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بھی استنبول میں اپنے قونصل خانے کو مشکوک لفافہ موصول ہو نے کی تصدیق کی ہے تاہم قونصلیٹ کو خالی نہیں کرایا گیا۔ تر ک حکام کے مطابق قونصل خانوں کو ملنے والے پاوڈر کے مزید ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور اس کی رپورٹ پیر تک آنے کی توقع ہے۔

مزید :

عالمی منظر -