جرمنی، بون میںماحولیاتی تبدیلی کے موضوع پر مذاکرات بے نتیجہ ختم

جرمنی، بون میںماحولیاتی تبدیلی کے موضوع پر مذاکرات بے نتیجہ ختم

  

بون(آن لائن)موسمیاتی تبدیلیوں کے موضوع پر سابقہ مغربی جرمنی کے دارالحکومت بون میں منعقد ہونے والا اعلیٰ سطحی اجلاس گزشتہ روز اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق کئی ملکوں کے اعلیٰ عہدیداروں کے اس اجلاس کا مقصد براعظم جنوبی امریکا کے ملک پیرو کے دارالحکومت لیما میں یکم تا بارہ دسمبر ہونے والے وزارتی سطح کے سالانہ مذاکرات کے لیے بنیادی کام مکمل کرنا تھا۔ تاہم بون میں مذاکرات کے اختتام پر چند مبصرین اور شرکاءکی جانب سے اس حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گیا کہ بات چیت میں زیادہ تر اہمیت موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے ذمہ داری کی شراکت پر مختلف ملکوں کے پہلے سے معلوم شدہ موقف ہی کو حاصل رہی۔یہ امر اہم ہے کہ 2015 میں جس معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے، اس پر عملدرآمد 2020ء سے شروع ہو گا۔

یہ معاہدہ پہلی مرتبہ امیر و غریب ممالک کو ایک قانونی سطح پر دنیا کے ماحول کے تحفظ کے لیے پابند کر دے گا۔

مزید :

عالمی منظر -