لندن کے چڑیا گھر میں گوریلے کی چالیسویں سالگرہ منائی گئی منفرد انداز میں منائی گئی

لندن کے چڑیا گھر میں گوریلے کی چالیسویں سالگرہ منائی گئی منفرد انداز میں ...

  

لندن(این این آئی) لندن کے چڑیا گھر میں گوریلے کی چالیسویں سالگرہ منائی گئی منفرد انداز میں منائی گئی۔لندن کے چڑیا گھر میں موجود زیری نامی گوریلا چالیس برس کاہوگیا ¾ گوریلے کی چالیسویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی،سالگرہ کو دلچسپ اور منفرد بنانے کیلئے شیف نے خصوصی کیک تیارکیا جس میں گوریلے کی پسندیدہ خوراک کا خیال رکھا گیا،کیک میں کریم،اخروٹ،سیب،گاجر اور جیلی کا استعمال کیاگیا،من پسند اشیاءسے بنے اس کیک کو سینئر گوریلا نے خوب مزے سے کھایا ،زیری نامی یہ گوریلا لندن کے چڑیا گھر میں عمر اور وقت کے لحاظ سے سب سے زیادہ سینئرہے، جو گزشتہ تیس سالوں سے چڑیا گھر کی رونقوں میں اضافہ کررہاہے۔

مزید :

عالمی منظر -