ایران اورعالمی طاقتوں میں24 نومبر سے پہلے ایٹمی معاہدے کا امکان

ایران اورعالمی طاقتوں میں24 نومبر سے پہلے ایٹمی معاہدے کا امکان

  

تہران (این این آئی)ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان 24 نومبر سے پہلے جامع ایٹمی معاہدے کا امکان ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان کئی امور پر اتفاق رائے ہو چکا ہے اور جامع معاہدے کےلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی مذاکراتی وفد کے سربراہ حامد بعیدی نژاد نے کہا کہ جوہری مذاکرات کے دوران ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے مذاکراتکاروں کے درمیان سنجیدہ، تفصیلی اور مفید بات چیت ہوئی۔

مزید :

عالمی منظر -