مونیکا کی ٹویٹر پر آمد، ہیلری کی پریشانی بڑ ھ گئی

مونیکا کی ٹویٹر پر آمد، ہیلری کی پریشانی بڑ ھ گئی

  

 واشنگٹن (آن لائن)شرم کرو مونیکا‘ تم نے اور بل کلنٹن نے جو بھی کچھ کیا اس کی اصلی شکار تو ہیلری کلنٹن ہوئیں لیکن پھر بھی جب وہ اس صفحے کو پلٹ کر آگے بڑھتی ہیں تو آپ واپس آ کر پھر سےاسی صفحے کو کھول دیتی ہیں کچھ تو شرم کرو‘یہ میں نہیں کہہ رہا، امریکہ کے ایک صحافی نے بڑے غصے میں اپنے کالم میں یہ سب لکھا ہے۔ لیکن بھائی اس میں مونیکا لیونسکی کیا غلطی ہے؟ اب کیا وہ اپنی پوری زندگی گمنامی میں گزاریں؟ کبھی خبروں میں نہ آئیں اور کبھی منہ نہ کھولیں؟ ہیلری کے چاہنے والے یہ امیدیں کیوں لگائے بیٹھے ہیں؟اسی ہفتے مونیکا ٹوئٹر پر آئی ہیں، صرف چار بار منہ کھولا تو 75 ہزار لوگوں نے انھیں فالوکر لیا اور اگر مزید منہ کھولیں گی تب تو سیلاب آ جائےگااور ہیلری کلنٹن کے چاہنے والوں کو یہی خوف ستا رہا ہے کہ جب ایک دو مہینوں میں وہ صدارت امیدواری کے لیے سامنے آنے والی ہیں تو کہیں مونیکا اور بل کلنٹن کا 16 سالہ پرانا قصہ پھر سے سرخیوں میں نظر نہ آنے لگے اور ہیلری ایک ستائی ہوئی بیوی کی طرح نہ دکھائی دینے لگیں۔آخر دنیا کی سب سے طاقتور کرسی کے لیے ہیلری تیاری کر رہی ہیں تو یہ تو نہ لگے کہ جو اپنے شوہر کو قابو میں نہیں رکھ سکی وہ دنیا کو کیا چلائےگی۔ یا پھر یہ بھی نہ لگے کہ ہیلری اتنی موقع پرست تھیں، یا وائٹ ہاو¿س میں رہنے کا لالچ اتنا تھا کہ بل کلنٹن کو چھوڑ تک نہ پائیں۔فی الحال تو ہیلری کی پتنگ بلندی پر ہے۔ کانگریس کے وسط مدتّی انتخابات ہونے والے ہیں اور ڈیموکریٹ سینیٹرز اپنی انتخابی مہم میں ہیلری اور بل کلنٹن کے لیے لائن لگائے رہتے ہیں۔

ڈیموکریٹک پارٹی کو سٹار کیمپینرز کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔اوباما وائٹ ہاو¿س کی اپنی ہی پریشانیوں میں دو چار رہتے ہیں۔ ایک سر پھرا دوبارہ دیوار کود کر اندر گھس آیا۔ بچپن میں سکول کے قریب ایک بابو موشائی کی چہار دیواری کود کر ہم ناشپاتی چرایا کرتے تھے۔ وائٹ ہاو¿س کی دیوار تو اس سے بھی آسان لگنے لگی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -