صومالیہ کے جہازوں کی تلاشی ہو گی، سلامتی کونسل

صومالیہ کے جہازوں کی تلاشی ہو گی، سلامتی کونسل

  

موغادیشو(آن لائن)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے صومالیہ سے چارکول برآمد کرنے والے جہازوں کو روکنے اور ان کی تلاشی لینے کی منظوری دے دی ہے۔ غیرملکی خبررساںا دارے کے مطابق اس اقدام کا مقصد صومالیہ سے برآمد ہونے والے چارکول پر پابندی عائد کرنا ہے، کیوں کہ اس سے حاصل ہونے والی آمدنی القاعدہ سے تعلق رکھنے والی دہشت گرد تنظیم الشباب استعمال کرتی ہے۔ واضح رہے کہ صومالیہ سے 2013 اور 2014ءمیں برآمد ہونے والے چارکول کی مالیت 250 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔ سلامتی کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں صومالیہ تک پہنچنے والے ہتھیاروں کو بھی روکا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -