چلی ,والدین کا تعلیم سے متعلق قانون سازی کے خلاف احتجاج

چلی ,والدین کا تعلیم سے متعلق قانون سازی کے خلاف احتجاج

  

سنتیا گو (این این آئی)جلاطینی امریکہ کے ملک چلی میں ہزاروں والدین نے دارالحکومت سینٹیاگو میں تعلیم سے متعلق مجوزہ قانون سازی کے خلاف احتجاجی مارچ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان والدین نے دعویٰ کیا کہ نئی قانونی سازی کے تحت تقربیاً 4000 سرکاری سکول بند کر دیے جائیں گے۔چلی کی حکومت کے مطابق مجوزہ تبدیلیاں اس لیے لائیں جا رہی ہیں تاکہ سرکاری خزانے سے چندہ حاصل کرنے والے سکولوں کو منافع کمانے سے روکا جا سکے۔مظاہرین سب کے لیے مفت و معیاری تعلیم اور ملک میں نجی سکولوں اور یونیورسٹیوں کے نظام کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔والدین کا کہنا ہے کہ تعلیم سے متعلق بل سے وہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں بھیجنے پر مجبور ہو جائیں گے جہاں پر تعلیمی معیار بہت خراب ہے اور یا پھر وہ اپنے بچوں کو نجی سکولوں میں بھیجیں گے جس کا خرچہ ان کی برداشت سے باہر ہے۔

مزید :

عالمی منظر -