مصر،خودکش حملے کے بعد سینائی میں ہنگامی حالت نافذکردی گئی

مصر،خودکش حملے کے بعد سینائی میں ہنگامی حالت نافذکردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قاہرہ(آن لائن)مصری سکیورٹی فورسز پر خودکش حملوں کے بعد قاہرہ حکومت نے جزیرہ نما سینائی میں ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساںا دارے کے مطابق ایک فوجی چیک پوسٹ پر ہونے والے حملوں میں تیس مصری فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ ان حملوں کے بعد متعلقہ علاقے میں تین گھنٹوں تک کرفیو بھی نافذ رہا۔ یہ واقعہ مصری رفع سرحدی کراسنگ پر پیش آیا، جو سینائی کو غزہ پٹی سے ملاتی ہے۔ اس واقعے کے بعد مصری سکیورٹی فورسز نے اسرائیل کے ساتھ لگنے والی سرحد پر بھی اپنا گشت بڑھا دیا ہے۔ ہفتے کے روز اس واقعے کے بعد مصری صدر الفتاح السیسی نے کہا کہ یہ دہشت گردانہ واقعہ غیر ملکی سرمایے سے کیا گیا۔ انہوں نے عسکریت پسندوں کے خلاف سخت ترین اقدامات کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -