ملک دوبارہ خوشحالی کے راستے پر گامزن ہو رہاہے،ایس ایم نصیر

ملک دوبارہ خوشحالی کے راستے پر گامزن ہو رہاہے،ایس ایم نصیر

  

لاہور (اے پی پی) لاہور(پ ر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چےئرمین ایس ایم نصیر نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کر کے خود کش حملوں اور دھماکوں کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں ہلاک ہونے والے انسانی جانی ضیائع کو روک کر ملک کی تاریخ میں بہت بڑا کار نامہ سر انجام دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث بیرونی سرمایہ کاری کے بند راستے دوبارہ کھلنے شروع ہوگئے ہیں جبکہ انکے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ، پاکستان کئی سالوں سے دہشت گردی کے عذاب میں مبتلا تھا لیکن پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کر کے حقیقی معنوں میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔ایس ایم نصیر مزید کہا کہ آپریشن میں پاک افواج نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے،ضرب عضب میں شہید ہونے والے آفیسروں اور جوانوں کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔ملک میں امن ہونے کی وجہ سے کاروبار میں اضافہ کی وجہ سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ملک دوبارہ خوشحالی کے راستے پر گامزن ہو رہاہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن سے قبل بڑی بڑی کمپنیوں کے چیف ایگز یکٹو دہشت گردی اور خود کش دھماکوں کی وجہ سے پاکستان آناچھوڑ گئے تھے اور یہاں آنے کی بجائے دبئی میں میٹنگ کرتے تھے لیکن اب صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی ہے۔دہشت گردی کے ناسور نے ملک کو معاشی،اقتصادی،معاشرتی اور مالی لحاظ سے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،لہذا دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان نے جس طرح اپنی جانوں کی قربانی دیکر ملک کو بچایا ہے تاریخ میں اس کو سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔۔انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدی سر گرمیاں دھرنوں کے باعث شدید متاثر ہو رہیٍ ہیں اور ملک میں جب تک سازگار ماحول قائم نہیں ہو گا ،اس وقت تک تجارتی و کاروباری سر گرمیاں متاثر ہوتی رہے گی

، بڑھتی ہوئی مشکلات کو ختم کرنے اور برآمدی اہداف کو پورا کرنے کیلئے پوری قوم کا یکجا ہونا بے حد ضروری ہے۔

مزید :

کامرس -