عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں رواں ماہ گیارہ فیصد کمی دیکھی گئی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں رواں ماہ گیارہ فیصد کمی دیکھی گئی

  

 اسلام آباد(این این آئی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں رواں ماہ اب تک گیارہ فیصد کمی دیکھی گئی ۔ ماہرین کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے باعث پیٹرول کی قیمت میں کمی کے اثرات ماند پڑسکتے ہیں۔عالمی مارکیٹ میں رواں ماہ خام تیل کی قیمت ساڑے گیارہ فیصد کمی کے بعد اکیاسی ڈالرفی بیرل تک گرگئی جوجون دوہزاربارہ سے اب تک کی کم ترین سطح ہے۔ لندن برینٹ کے سودے بھی رواں ماہ آٹھ فیصد کمی کے ساتھ چھاسی ڈالر فی بیرل پرآگئے ہیں ،ماہرین کے مطابق چین اوریورپ کی جانب سے طلب میں کمی اوررسد میں اضافہ کا باعث ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی قیمتوں میں کمی پرپاکستانی عوام کو آئندہ ماہ تین سے پانچ روپے فی لیٹرتک ریلیف مل سکتا تھا۔ تاہم روپے کی قدر میں گزشتہ ہفتے ڈیڑھ روپے کمی کے باعث ریلیف تین روپے گھٹ کرڈیڑھ روپے تک محدود ہونے کا امکان ہے ۔

مزید :

کامرس -