ملک بھر میں روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں غیر معمولی مندی کا رجحان

ملک بھر میں روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں غیر معمولی مندی کا رجحان

  

کراچی(اے پی پی) ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے روئی کی خریداری شروع نہ ہونے اور آئل کیک پر عائد پانچ فیصد جنرل سیلز ٹیکس واپس نہ لئے جانے کے باعث ملک بھر میں روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں غیر معمولی مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ تین ہفتے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ٹی سی پی کاشتکاروں سے روئی کی دس لاکھ بیلز کے برابر پھٹی تین ہزار روپے فی چالیس کلو کے حساب سے خریدے گی تاہم ابھی تک ٹی سی پی کی طرف سے پھٹی کی خریداری نہیں کی گئی جس کی وجہ سے روئی کے ساتھ ساتھ پھٹی کی قیمتیں گزشتہ چھ سال کی کم ترین سطح تک گر جانے کے باعث آئندہ سال کپاس کی کاشت میں ریکارڈ کمی کا خدشہ ہے۔

مزید :

کامرس -